فیڈرل فٹ بال لیگ میں اسلام آباد کلب اور پونا کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری فیڈرل فٹ بال لیگ میں اسلام آباد کلب اور پونا کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ گزشتہ روز جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ میں جاری ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ پونا کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو کہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ وقفے تک پونا …

Federal Football Club

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری فیڈرل فٹ بال لیگ میں اسلام آباد کلب اور پونا کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ گزشتہ روز جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ میں جاری ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ پونا کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو کہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ وقفے تک پونا کلب کو اسلام آباد کلب کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں اسلام آباد کلب دو گول اور ہونا کلب نے مزید ایک گول کیا۔

اسی طرح مقررہ وقت تک میچ 2-2گول سے برابر رہا۔ پونا کلب کی جانب سے دونوں گول بلاول نے کئے جبکہ اسلام آباد کلب کی جانب سے کومل مقبول اور مبشر علی نے ایک، ایک گول کیا۔(آج) جمعرات کو ینگ بوائز کلب اور غوری کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ کمشنر کے فرائض حاجی محمد افضل اور ریفری کے چمن خان نے انجام دیئے۔فیڈرل فٹ بال کلب کے صدر و آرگنائزنگ سیکرٹری ولید خان نیازی نے بتایا کہ لیگ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی جو کہ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ اور لیگ دو ماہ تک جاری رہے گی۔