آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 متحدہ عرب امارات میں 3 سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائیگا

ابو ظہبی ۔21اگست (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 بنگلہ دیش کے بجائے متحدہ عرب امارات میں 3 سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائیگا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا نواں ایڈیشن اکتوبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا جس میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

ابو ظہبی ۔21اگست (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 بنگلہ دیش کے بجائے متحدہ عرب امارات میں 3 سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائیگا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا نواں ایڈیشن اکتوبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا جس میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ایونٹ کی میزبانی جاری رکھے گا۔10 ملکی ایونٹ متحدہ عرب امارات کے دو مقامات پر 3 سے 20 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ میں منعقد ہوگا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے ایک بیان میں کہا کہ میں بی سی بی میں ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے بنگلہ دیش میں ایونٹ کی میزبانی کرنے کی کوشش کرنے اور اس کے قابل بنانے کے لیے تمام راستے تلاش کیے لیکن شرکت کرنے والی متعدد ٹیموں کی حکومتوں کی جانب سے بنگلہ دیش کے سیاسی حالات پیش نظر سفری مشورے کا مطلب یہ تھا کہ بنگلہ دیش میں خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ممکن نہیں تھاتاہم، وہ میزبانی کے حقوق کو برقرار رکھیں گے، ہم مستقبل قریب میں بنگلہ دیش میں آئی سی سی کا عالمی ایونٹ کرانے کے منتظر ہیں۔

آئی سی سی کا ہیڈکوارٹر متحدہ عرب امارات ، حالیہ برسوں میں کرکٹ کا ایک اہم مرکز بن کر ابھرا ہے، جس میں متعدد کوالیفائر ٹورنامنٹس کے ساتھ ساتھ 2021 میں عمان کے ساتھ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھی شامل ہے۔