ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل ) کھیلا جائے گا

ٹرینیڈاڈ۔22اگست (اے پی پی):ویسٹ انڈیزاور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو برائن لار سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز میں ہے جہاں وہ اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے جس میں مہمان جنوبی افریقا کی ٹیم نے 0-1 سے کامیابی …

West Indies and South Africa

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

ٹرینیڈاڈ۔22اگست (اے پی پی):ویسٹ انڈیزاور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو برائن لار سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز میں ہے جہاں وہ اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے جس میں مہمان جنوبی افریقا کی ٹیم نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پرٹیز ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 40 رنز سے شکست دی تھی۔

پروٹیز ٹیم 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے ٹرینیڈاڈ پہنچ چکی ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو برائن لار سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا 24 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا و آخری میچ 27 اگست کو کھیلاجائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز برائن لاراسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے