ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری کیلنڈر سال کے دوران 1.994 ارب ڈالر کااضافہ

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری سال کے دوران 1.994 ارب ڈالر کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 12.673 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا جن میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.233 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.440 …

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری سال کے دوران 1.994 ارب ڈالر کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 12.673 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا

جن میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.233 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.440 ارب ڈالر تھا۔ 16 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 14.667 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جن میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 9.292 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.376 ارب ڈالر تھا۔

جاری کیلنڈر سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.058 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 936 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔