اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی فیصل آباد کے زیر اہتمام شہدا ء پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا پانچواں ایڈیشن 6 ستمبر سے فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ بانی چیئرمین اکیڈمی اولمپیئن راؤ سلیم ناظم اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن خالد بشیر ہوں گے۔ چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک شہزاد انٹرنیشنل، چیئرمین استقبالیہ رانا عبدالخالق اور محمد یامین بھٹی آرگنائزنگ سیکرٹری …
پانچواں شہداء پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 6 ستمبر سے شروع ہو گا
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی فیصل آباد کے زیر اہتمام شہدا ء پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا پانچواں ایڈیشن 6 ستمبر سے فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ بانی چیئرمین اکیڈمی اولمپیئن راؤ سلیم ناظم اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن خالد بشیر ہوں گے۔ چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک شہزاد انٹرنیشنل، چیئرمین استقبالیہ رانا عبدالخالق اور محمد یامین بھٹی آرگنائزنگ سیکرٹری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی ، ٹورنامنٹ کا فائنل 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔









