آئی پی ایل 2017ئ، کنگز الیون پنجاب کا رائزنگ پونے سپرجائنٹس کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز،

انڈور ۔ 08 اپریل(اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں کنگز الیون پنجاب نے رائزنگ پونے سپرجائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 164 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، میکسویل اور ڈیوڈ ملر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 79 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو …

انڈور ۔ 08 اپریل(اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں کنگز الیون پنجاب نے رائزنگ پونے سپرجائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 164 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، میکسویل اور ڈیوڈ ملر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 79 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، میکسویل 44 اور ملر 30 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، بین سٹوکس کی ففٹی رائیگاں گئی، میکسویل کو جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

Leave a Reply