میکسیکو سے شکاگو جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز ہچکولے کھانے لگی، سات مسافر زخمی

میکسیکو سٹی ۔31اگست (اے پی پی):میکسیکو سے شکاگو جانے والی یونائیٹڈ ایئر لائن کی پرواز موسم کی خرابی کی وجہ سے ہچکولے کھانے لگی جس کے باعث سات افراد زخمی ہوئے اور ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔گارڈین کے مطابق بوئنگ 737 کی پروازخراب موسم کی زد میں آ گئی اور اسے مجبوراً لینڈ کروانا پڑا۔ ایک شخص کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ یونائیٹڈ …

میکسیکو سٹی ۔31اگست (اے پی پی):میکسیکو سے شکاگو جانے والی یونائیٹڈ ایئر لائن کی پرواز موسم کی خرابی کی وجہ سے ہچکولے کھانے لگی جس کے باعث سات افراد زخمی ہوئے اور ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔گارڈین کے مطابق بوئنگ 737 کی پروازخراب موسم کی زد میں آ گئی اور اسے مجبوراً لینڈ کروانا پڑا۔ ایک شخص کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ یونائیٹڈ فلائٹ 1196 کا رخ میمفس کی طرف موڑ دیا گیا۔ جہاز میں سیٹ بیلٹ کے نشان آن ہو گئے۔

لینڈنگ کے بعد پیرامیڈیکس گیٹ پر موجود تھے اور ایک مسافر کو ہسپتال پہنچایا گیا۔مئی میں سنگاپور ایئر لائنز کی پرواز میں موسم کی خرابی کے باعث ایک مسافر ہلاک اور 71 افراد زخمی ہوئے تھے۔ طیارہ پانچ سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 54 میٹر اونچائی سے گرا اور ہنگامی لینڈنگ کے لیے بینکاک کی طرف موڑ دیا گیا۔اگرچہ ایسی چوٹیں شاذ و نادر ہی سامنے آتی ہیں، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ عالمی موسمیاتی بحران اور موسمی تبدیلی کے پیش نظر یہ مسئلہ زیادہ سنگین اور متواتر خطرہ بن رہا ہے۔یونیورسٹی آف ریڈنگ کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں گذشتہ چار دہائیوں کے دوران 55 فیصد اضافہ ہوا ہے کیونکہ زیادہ شدید موسم عام ہو گیا ہے۔

مزید خبریں