جدہ۔31اگست (اے پی پی):سعودی نوجوان منصور الدھام نے بصارت سے محرومی کو اپنی مجبوری نہیں بننے دیا اور زندگی میں کامیابیاں حاصل کیں۔ سعودی ٹی وی چینل کے معروف پروگرام صباح السعودیہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئےبصارت سے محروم منصور الدھام نے کہا کہ ان کی عمر 29 سال ہے اور وہ اپنے تمام کاموں سمیت ، کار ، موبائل اور سوشل میڈیا کا استعمال عام لوگوں کی طرح کرتے ہیں …
سعودی عرب میں بصارت سے محروم نوجوان کامیاب کار ڈرائیور

مزید خبریں
جدہ۔31اگست (اے پی پی):سعودی نوجوان منصور الدھام نے بصارت سے محرومی کو اپنی مجبوری نہیں بننے دیا اور زندگی میں کامیابیاں حاصل کیں۔ سعودی ٹی وی چینل کے معروف پروگرام صباح السعودیہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئےبصارت سے محروم منصور الدھام نے کہا کہ ان کی عمر 29 سال ہے اور وہ اپنے تمام کاموں سمیت ، کار ، موبائل اور سوشل میڈیا کا استعمال عام لوگوں کی طرح کرتے ہیں اور کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔منصور الدھامنے کہا کہ انہوں نے اپنی بینائی کھوئی لیکن اللہ نے انہیں بصیرت دی تاکہ وہ اپنی زندگی عام لوگوں کی طرح گزار سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کی اور عربی میں گریجویشن کیا۔
میری شادی ہوئی اور اب میں 2 بیٹیوں کا باپ ہوں۔اپنا دن عام لوگوں کی طرح نارمل گزارتا ہوں اور اہل خانہ کے ساتھ واک پر بھی جاتا ہوں۔ اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارتا ہوں جو نابینا اور معذور ہیں۔








