ریاض۔31اگست (اے پی پی):سعودی عرب کا مقامی شہری مشعل المسعری کلاسک کاریں جمع کرنے کا شوقین نکلا۔ایس پی اے کے مطابق العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے مشعل المسعرینے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی کلاسک کاریں پسند ہیں اور ہر کار کی ایک خاص معنی اور پہنچان ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا ان کے پاس 14سے زیادہ کلاسک کاریں ہیں جن میں ایک گرین کار ماڈل 78، ایک لیمن یلو …
سعودی شہری کلاسک کاریں جمع کرنے کا شوقین

مزید خبریں
ریاض۔31اگست (اے پی پی):سعودی عرب کا مقامی شہری مشعل المسعری کلاسک کاریں جمع کرنے کا شوقین نکلا۔ایس پی اے کے مطابق العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے مشعل المسعرینے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی کلاسک کاریں پسند ہیں اور ہر کار کی ایک خاص معنی اور پہنچان ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا ان کے پاس 14سے زیادہ کلاسک کاریں ہیں جن میں ایک گرین کار ماڈل 78، ایک لیمن یلو ماڈل 77 اور دیگر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کاریں صرف ڈیکوریشن کے لیے نہیں ہیں۔ فیسٹول میں شرکت کے ساتھ انہیں روزانہ سفر کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔مشعل المسعری نے کہا کہ کچھ کاریں فروحت نہیں کرسکتا، ان میں لیمن یلو اور گرین کار شامل ہیں۔








