مدینہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

مدینہ منورہ۔1ستمبر (اے پی پی):مدینہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔اخبار24 کے مطابق سعودی محکمہ شہری دفاع نے مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور جازان میں بارش کا الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ محفوظ مقامات پر رہیں۔ سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں۔بارش کے دوران میڈیا …

مدینہ منورہ۔1ستمبر (اے پی پی):مدینہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔اخبار24 کے مطابق سعودی محکمہ شہری دفاع نے مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور جازان میں بارش کا الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ محفوظ مقامات پر رہیں۔ سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں۔بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

مملکت کے آٹھ ریجنز میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ 37.4 ملی میٹر اوسط بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مکہ مکرمہ میں میقات یلملم، اللیث میں 17.4 جبکہ قصیم کے علاقے میں 1.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔الباحہ کے بلخزمر میں 28.6 اورعسیر کے النماص گورنریٹ میں 16.6 بارش ہوئی۔

مزید خبریں