اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):قومی کرکٹر سعید انور کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی ۔سعید انور 6 ستمبر 1968 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1989 اور اگلے برس ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ بھی کھیلا۔ سعید انور نے کئی بڑی اور یادگار اننگز کھیلیں۔ انہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری نیوزی لینڈ میں سکور کی اور …
قومی کرکٹر سعید انور کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):قومی کرکٹر سعید انور کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی ۔سعید انور 6 ستمبر 1968 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1989 اور اگلے برس ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ بھی کھیلا۔ سعید انور نے کئی بڑی اور یادگار اننگز کھیلیں۔ انہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری نیوزی لینڈ میں سکور کی اور انہوں نے 94-1993 میں ولنگٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 169 رنز اسکور کئے۔
سعید انور نے 1996ء میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں 176 کی شان دار اننگز سجائی۔ اسی طرح کلکتہ میں 99-1998ء میں بیٹ کیری کیا اور ناقابل شکست 188 رنز بنائے جو ٹیسٹ کرکٹ کا ان کا بہترین سکور ہے۔ لارڈز میں 1996ء میں سعید انور کی بہترین پرفارمنس کو ’’وزڈن المانک‘‘ میگزین بھی سراہے بغیر نہیں رہ سکا۔ قومی کرکٹر سعید انور کا ون ڈے ریکارڈ بھی انتہائی شان دار ہے جس میں انہوں نے 20 سنچریاں اسکور کیں۔ 97-1996ء میں چنائی میں بھارت کے خلاف 194 رنز اسکور کئے جو کئی برس تک سب سے بڑا انفرادی ون ڈے سکور رہا۔حکومت پاکستان نے سعید انور کو صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی عطا کیا۔









