چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے ٹکٹ کل9 ستمبر سے سٹیڈیم کے قریب نامزدٹی سی ایس آؤٹ لیٹس اور 10 ستمبر کو باکس آفس پر دستیاب ہوں گے

فیصل آباد۔ 08 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد میں 12ستمبر سے شروع ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے ٹکٹ کل9 ستمبر سے اسٹیڈیم کے قریب نامزدٹی سی ایس آؤٹ لیٹس اور 10 ستمبر کو باکس آفس پر دستیاب ہوں گے جبکہ آن لائن ٹکٹ pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہیں۔ شائقین کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کرکٹر ز کو دیکھنے کی ترغیب دینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرسٹ کلاس انکلوژر (حنیف …

فیصل آباد۔ 08 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد میں 12ستمبر سے شروع ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے ٹکٹ کل9 ستمبر سے اسٹیڈیم کے قریب نامزدٹی سی ایس آؤٹ لیٹس اور 10 ستمبر کو باکس آفس پر دستیاب ہوں گے جبکہ آن لائن ٹکٹ pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہیں۔

شائقین کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کرکٹر ز کو دیکھنے کی ترغیب دینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرسٹ کلاس انکلوژر (حنیف محمد تسلیم عارف، اعجاز احمد جونیئر، مصباح الحق اور جنرل انکلوژرشاہد نذیر، وقار یونس، وسیم اکرم اور ظہیر عباس میں 12 سے 22 ستمبر تک مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ24، 25 اور 27 ستمبر کو ہونے والے پلے آف کیلئے جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژرز میں ٹکٹ بالترتیب 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ فائنل کیلئے شائقین جنرل انکلوژر کے ٹکٹ 300 روپے اور فرسٹ کلاس انکلوژر میں ٹکٹ 400 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شائقین جو وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور جاوید میانداد) سے میچ دیکھنے کے خواہشمند ہیں وہ 12 سے 22 ستمبر کے درمیان ہونے والے میچوں کیلئے 200 روپے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں جبکہ تین پلے آف میچوں کیلئے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ 500 روپے میں شائقین کیلئے دستیاب ہوں گے۔

29 ستمبر کو فائنل کیلئے وی آئی پی ٹکٹ 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ شائقین ہاسپٹلٹی گیلری سے بھی میچ دیکھ سکتے ہیں، 12 سے 22 ستمبر کے درمیان میچز کیلئے 1600 روپے میں سیٹیں دستیاب ہیں۔ پلے آف کیلئے گیلری پاسز 2 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ فائنل کی قیمت 2500 روپے ہوگی۔