دبئی ۔11ستمبر (اے پی پی):دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے آزمائشی بنیادوں پر صرف القصیص اور البرشا سینٹرز پر گاڑیوں کے معائنے کے لیے پری بکنگ سروس کا آغاز کر دیا ہے ۔اردو نیوز کے مطابق کار مالکان آر ٹی اے دبئی کی سمارٹ ایپ یا آر ٹی اے دبئی کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروانے کے لئے پیشگی اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے …
دبئی میں آزمائشی بنیادوں پر گاڑیوں کے معائنے کے لیے پری بکنگ سروس شروع

مزید خبریں
دبئی ۔11ستمبر (اے پی پی):دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے آزمائشی بنیادوں پر صرف القصیص اور البرشا سینٹرز پر گاڑیوں کے معائنے کے لیے پری بکنگ سروس کا آغاز کر دیا ہے ۔اردو نیوز کے مطابق کار مالکان آر ٹی اے دبئی کی سمارٹ ایپ یا آر ٹی اے دبئی کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروانے کے لئے پیشگی اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ آر ٹی اے مختلف چینلز کے ذریعے اعلی معیار کی خدمات تک رسائی اور سہولت فراہم کرکے گاڑیوں کے مالکان کوآسانی فراہم کرنا چاہتا ہے۔
اس سروس کی فراہمی سے گاڑیوں کے مالکان کی تجاویز اور مشاہدات سامنے آئیں گے جس کا مقصد خدمات کی فراہمی کے چینلز کو مزید بہتر بنانا ہے۔دبئی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے نئی سروس کا مقصد کار مالکان کو انتظار کی زحمت سے بچانا اور آبادی کے بڑے حصے کو فائدہ پہنچانا ہے۔ وہ کار مالکان جو آزمائشی مدت کے دوران بکنگ کے بغیر القصیص اور البرشاسینٹر کا انتخاب کرتے ہیں ان سے 100 درہم چارج کئے جائیں گے۔
اس بکنگ سسٹم کے تحت آنے والی خدمات میں رینیول ٹیسٹ، رجسٹریشن ٹیسٹ، نمبر پلیٹ ٹیسٹ کے ساتھ ایکسپورٹ شامل ہیں۔ تاہم دیگر گاڑیوں کی ٹیسٹ سروسز تک بغیر بکنگ کے لیے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔آر ٹی اے کا کہنا ہے بزرگ شہریوں اور رہائشیوں دونوں میں سے کسی کو بھی گاڑی کے معائنہ کی خدمات بک کرانے کی ضرورت نہیں۔ القصیص اور البرشا سینٹرز امارات میں گاڑیوں کے معائنے کے سب سے بڑے مراکز میں سے ہیں۔آر ٹی اے پائلٹ مرحلے کے دوران دونوں مراکز کی کارکردگی کی نگرانی اور جائزہ لے گی تاکہ سروس میں مزید بہتری لائی جاسکے۔








