یورپی عدالت انصاف کے گوگل اور اپیل کے خلاف فیصلے، جرما نوں اور ٹیکس کی مد میں بلین یورو ادا کرنا ہوں گے

120
European Court of Justice
European Court of Justice

برسلز۔11ستمبر (اے پی پی):یورپی یونین کی عدالت برائے انصاف نے امریکی ٹیک کمپنیوں ایپل اور گوگل کے خلاف2 علیحدہ مقدمات میں حتمی فیصلے سنائے، جس کے بعد اب انہیں جرمانے اور ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 15.4 بلین یورو کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ڈی ڈبلیو کے مطابق یورپی عدالت برائے انصاف کے ایپل سے متعلق مقدمے میں یورپی کمیشن کے 2016 کے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے، جس میں اس کمپنی کو آئرلینڈ کو 13 بلین یورو بطور ٹیکس کی ادائیگی کا حکم دیا گیا تھا۔

اس وقت یورپی کمیشن اس نتیجے پر پہنچا تھا کہ دو دہائیوں کے عرصے میں آئرلینڈ میں ٹیکس کے حوالے سے کیے گئے دو فیصلوں کی بدولت 2014 میں ایپل کا ٹیکس ریٹ مصنوعی طریقے سے 0.005 فیصد تک کم کر دیا گیا۔ یورپی عدالت برائے انصاف کے منگل کو کئے گئے فیصلے میں یورپی کمیشن کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئرلینڈ نے ایپل کو غیر قانونی (مالی) معاونت فراہم کی، آئیرلینڈ کو اس مالی معاونت کو ریکور کرنے کی ضرورت ہے۔

یورپی عدالت برائے انصاف نے گوگل سے متعلق اپنے فیصلے میں یورپی یونین کی جانب سے عائد 2.4 بلین یورو کے جرمانے کی تائید کی۔ یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ جرمانہ ایک اینٹی ٹرسٹ کیس میں عائد کیا تھا جس میں اس امریکی کمپنی پر انٹرنیٹ سرچ میں گوگل شاپنگ کے لنکس کو اپنے حریفوں کے مقابلے میں فوقیت دینے کا الزام تھا۔ یورپی کمیشن کے مطابق اس طرح گوگل نے غیر منصفانہ طریقے سے فوائد حاصل کئے۔