واشنگٹن۔11ستمبر (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے اوشن 2024 نامی اسٹریٹجک کمانڈ اور عملے کی مشقیں امریکا اور دیگر نیٹو ممالک کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے کہا کہ روس کی جانب سے جاری مشقوں سے امریکی سرزمین یا نیٹو اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ امریکا کچھ عرصے سے ان طے …
روس کی بحری مشقیں نیٹو کے لیے کوئی خطرہ نہیں، امریکی محکمہ دفاع

مزید خبریں
واشنگٹن۔11ستمبر (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے اوشن 2024 نامی اسٹریٹجک کمانڈ اور عملے کی مشقیں امریکا اور دیگر نیٹو ممالک کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے کہا کہ روس کی جانب سے جاری مشقوں سے امریکی سرزمین یا نیٹو اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
امریکا کچھ عرصے سے ان طے شدہ مشقوں پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے نیٹو اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے اور نگرانی جاری رکھے گا۔ قبل ازیں روسی بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمرل الیگزینڈر موئسیف نے کہا تھا کہ مشقوں کی نگرانی کے لیے بیرونی ممالک کے 32 نمائندوں کو بطور مبصر مدعو کیا گیا ہے،
مشقوں میں 90 ہزار سے زائد فوجی اور 400 سے زائد جنگی بحری اور معاون بحری جہازشامل ہیں، جن میں تین چینی بحری جہاز اور اور 15 طیارےبھی شامل ہیں۔








