بیجنگ۔11ستمبر (اے پی پی):سپین نے کہا کہ یورپی یونین کو چینی الیکٹرک کاروں پر 36 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔ یہ بات سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بدھ کو چین کے شہر شنگھائی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ اے ایف پی کے مطابق یورپی کمیشن، جو بلاک کی تجارتی پالیسی کی نگرانی کرتا ہے، نے گزشتہ ماہ اعلان کیا …
یورپی یونین کو چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس کے منصوبے پر دوبارہ غور کرنا چاہئے،سپین

مزید خبریں
بیجنگ۔11ستمبر (اے پی پی):سپین نے کہا کہ یورپی یونین کو چینی الیکٹرک کاروں پر 36 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔ یہ بات سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بدھ کو چین کے شہر شنگھائی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ اے ایف پی کے مطابق یورپی کمیشن، جو بلاک کی تجارتی پالیسی کی نگرانی کرتا ہے، نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اس نے چین سے درآمد کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں پر 36 فیصد تک پانچ سالہ درآمدی ڈیوٹی لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سب کو نہ صرف رکن ممالک بلکہ کمیشن کو بھی ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے کے بارے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہمیں دوسری جنگ اس معاملے میں تجارتی جنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہمیں یورپی یونین اور چین کے درمیان پل بنانے کی ضرورت ہے۔ ہم تعمیریاقدامات کرنے ہوں گے اور چین اور یورپی کمیشن کے درمیان اس معاملے پر ایک سمجھوتہ، حل تلاش کرنے کی کوشش کرنا ہے۔








