ریاض ۔12ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن ڈیولپمنٹ اینڈ کامبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن اورسعودی نیشنل کمیشن فار ایجوکیشن، کلچر اینڈ سائنس کا کہنا ہے کہ یونیسکو گلوبل جیوپارکس پروگرام کی کوآرڈینیٹنگ کونسل نے ریاض جیو پارک اور سلمی جیوپارک کو عالمی جیو پارکس کی نامزدگیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق نامزد کردہ مقامات کا انتخاب اعلٰی معیار کی بنیاد پر کیا گیا ہے …
سعودی عرب کے دو جیو پارک یونیسکو کی فہرست میں شامل

مزید خبریں
ریاض ۔12ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن ڈیولپمنٹ اینڈ کامبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن اورسعودی نیشنل کمیشن فار ایجوکیشن، کلچر اینڈ سائنس کا کہنا ہے کہ یونیسکو گلوبل جیوپارکس پروگرام کی کوآرڈینیٹنگ کونسل نے ریاض جیو پارک اور سلمی جیوپارک کو عالمی جیو پارکس کی نامزدگیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق نامزد کردہ مقامات کا انتخاب اعلٰی معیار کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس میں عالمی سطح پر ارضیاتی شعبے کو مقررکردہ ضوابط کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔
یونیسکو کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق 49 ممالک میں 228 پارکس کو فہرست میں درج کیا گیا ہے۔اس حوالے سے یہ ایک اہم پیش رفت ہے جو مملکت کی جانب سے سبزہ زار کے اضافے کے لیے کی گئی کوششوں کی کامیابی کی دلیل ہے۔جیو پارکس نیٹ ورکس کے حوالے سے مارچ 2025 میں یونیسکو کی جنرل کانفرنس میں اس حوالے سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔ اس بارے میں مملکت پہلی بار جیو پارکس نیٹ ورک میں شامل ہو گا۔








