بین الاقوامی شہرت یافتہ گگلی ماسٹر، لیگ سپنر عبدالقادر کا یوم پیدائش اتوار کو منایا گیا

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی شہرت یافتہ گگلی ماسٹر، لیگ سپنر عبدالقادر کا یوم پیدائش اتوار کو منایا گیا۔ وہ 15 ستمبر 1955 ء کو لاہور میں پیدا ہوئےتھے ۔ انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 1977ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ عبدالقادر نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران میں 67 ٹیسٹ میچز مین 236 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین بولنگ بھی انگلینڈ ہی کے خلاف تھی …

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی شہرت یافتہ گگلی ماسٹر، لیگ سپنر عبدالقادر کا یوم پیدائش اتوار کو منایا گیا۔ وہ 15 ستمبر 1955 ء کو لاہور میں پیدا ہوئےتھے ۔ انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 1977ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ عبدالقادر نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران میں 67 ٹیسٹ میچز مین 236 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین بولنگ بھی انگلینڈ ہی کے خلاف تھی ۔

انہوں نے 1987ء میں ایک ٹیسٹ میچ میں 65 رنز دے کر 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔گگلی ماسٹر نے 104 یک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی 132 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔انہوں نے اپنا آخری میچ 1993ء میں کھیلا۔عبدالقادر 6 ستمبر 2019ء کو لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔ عبدالقادر کی سالگرہ کے موقع پر مختلف سماجی اور سپورٹس تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور عبدالقادر کے مداحوں نے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔