ٹی20ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کے خلاف سیریز بہترین تیاری کیلئے اچھا موقع ہے،کپتان جنوبی افریقی ویمنز ٹیم

ملتان۔ 15 ستمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان لوورا وولوارٹ نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء سے پہلے پاکستانی ٹیم کے خلاف بینک الفلاح ٹی 20 سیریز بہترین تیاری کیلئے اچھا موقع ہے،پاکستان کی سپن بائولنگ اٹیک بہت مضبوط ہے،پاکستانی سپنرز کا سامنا کرنے کیلئے ہماری ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے،ہوم گرائونڈ پر ٹیم کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ …

ملتان۔ 15 ستمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان لوورا وولوارٹ نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء سے پہلے پاکستانی ٹیم کے خلاف بینک الفلاح ٹی 20 سیریز بہترین تیاری کیلئے اچھا موقع ہے،پاکستان کی سپن بائولنگ اٹیک بہت مضبوط ہے،پاکستانی سپنرز کا سامنا کرنے کیلئے ہماری ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے،ہوم گرائونڈ پر ٹیم کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے ہمراہ پاکستان،جنوبی افریقہ بینک الفلاح ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ بائولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ ہماری ٹیم فیلڈنگ میں بہت اچھی ہے،بہترین فیلڈنگ ہماری ٹیم کی الگ پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ویمنز ٹیم کے خلاف گزشتہ ٹی 20 سیریز میں ہماری ٹیم کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا،ہماری ٹیم نے گزشتہ سیریز کے میچوں میں پاکستان کے خلاف زیادہ سے زیادہ 150 تک سکور کیا،اس دفعہ اچھا سکور کرنے کیلئے پلاننگ کی ہے،اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا پاکستان کے خلاف سیریز سے ورلڈ کپ کیلئے ہماری ٹیم کوفائدہ ہوگا،ہماری سکواڈ میں نئی کھلاڑی شامل ہیں،سکواڈ کی سلیکشن یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق کی گئی ہے،نئی ینگ سپنرز کو سکواڈ کا حصہ ہیں۔مہمان ٹیم کی کپتان نے مزید کہا کہ ملتان ہمارے لئے نیا ہے،یہاں کی کنڈیشنز میں پہلی دفعہ کھلیں گے،

بہترین ٹی 20 کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے،ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے خلاف یہ سیریز اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان آمد پر یہاں کے لوگوں نے بہت پیار دیا،کرواڈ سے بھرپور سپورٹ کی امید رکھتی ہوں۔