پریمیئر لیگ،چیلسی،آرسنل اور نیوکیسل یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

119
انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی کی 18 ویں فتح ،آسٹن ولا کو 1-2 گول سے ہرا دیا

لندن۔16ستمبر (اے پی پی):مانچسٹر نے انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی،آرسنل اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ چیلسی کی ٹیم نے بورن مائوتھ کو 0-1 گول سے شکست دی،آرسنل کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیم کو 0-1 گول سے مات دی جبکہ نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم نے حریف وولور ہیمپٹن کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں چیلسی کی ٹیم نے بورن مائوتھ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔

چیلسی کی جانب سے واحد گول کرسٹوفر نکونکونے میچ کے 86 ویں منٹ پر سکو رکیا۔ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد میزبان ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ آرسنل کی جانب سے فیصلہ کن گول گیبریل میگلہیس نے میچ کے 64 ویں منٹ پر سکور کیا۔

مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم نے میزبان حریف ٹیم وولور ہیمپٹن کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ نیوکیسل یونائیٹڈ کی طرف سے فیبین شار اور ہاروی بارنس نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہوولور ہیمپٹن کی جانب سے واحد گول ماریو لیمینانے سکور کیا۔