اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام ملکی تاریخ میں پہلی بار مردوں اور خواتین کی میرا تھن ریسز 22 اور 24 ستمبر کو گلگت بلتستان میں ہوں گی۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میراتھن ریسز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور مردوں کی میرا تھن ریس 22 ستمبر کو گلگت میں …
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام مردوں اور خواتین کی میرا تھن ریسز کا آغاز 22 اور 24 ستمبر کو ہوگا
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام ملکی تاریخ میں پہلی بار مردوں اور خواتین کی میرا تھن ریسز 22 اور 24 ستمبر کو گلگت بلتستان میں ہوں گی۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میراتھن ریسز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور مردوں کی میرا تھن ریس 22 ستمبر کو گلگت میں جبکہ خواتین کی میرا تھن ریس 24 ستمبر کو ہنزہ میں منعقد ہوگی۔
انہوں نےکہا کہ میراتھن میں شرکت کے لئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے مردوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔ میراتھن میں شرکت کے خواہش مند مرد اور خواتین اپنے، اپنے ناموں کا اندراج 21 ستمبر تک کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کریم شاہ کو ریس کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے اور مزید معلومات کے لئے گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سکندر مرزا سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
میراتھن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔یہ میرا تھن ریسز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور گلگت بلتستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔









