لندن۔20ستمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں (کل) ہفتہ کو مزید 8 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پہلا میچ چیلسی اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان لندن سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ آسٹن ولا اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک، برمنگھم میں کھیلا …
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل مزید 8میچ کھیلے جائیں گے
لندن۔20ستمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں (کل) ہفتہ کو مزید 8 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
پہلا میچ چیلسی اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان لندن سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ آسٹن ولا اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک، برمنگھم میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں فلہم اور نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ لیسٹر سٹی اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان کنگ پائور سٹیڈیم ،لیسٹر میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ لیورپول اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان اینفلیڈ،لیورپول میں کھیلا جائے گا،چھٹے میچ میں سائوتھمپٹن اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیمیں سینٹ میری سٹیڈیم ،سائوتھمپٹن میں پنجہ آزمائی کریں گی ،
ساتواں میچ ٹوٹنہم ہاٹ پور اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گاجبکہ 21 ستمبر کا آٹھواں اور آخری میچ کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔
ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں









