گلگت۔20ستمبر (اے پی پی):ملکی تاریخ میں پہلی بار مردوں کی میرا تھن ریس 22 ستمبر بروز اتوار سے گلگت میں شروع ہوگی جبکہ خواتین کی میرا تھن ریس 24 ستمبر کو ہنزہ میں ہو گی۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر)وجاہت حسین نے بتایا کہ ریسز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ریسز میں شرکت کے لئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے مردوں اور خواتین …
مردوں کی میرا تھن ریس 22 ستمبر سے گلگت میں شروع ہوگی
گلگت۔20ستمبر (اے پی پی):ملکی تاریخ میں پہلی بار مردوں کی میرا تھن ریس 22 ستمبر بروز اتوار سے گلگت میں شروع ہوگی جبکہ خواتین کی میرا تھن ریس 24 ستمبر کو ہنزہ میں ہو گی۔
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر)وجاہت حسین نے بتایا کہ ریسز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ریسز میں شرکت کے لئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔ ریسز میں شرکت کی خواہش رکھنے والے مرد اور خواتین کھلاڑی اپنے، اپنے ناموں کا انداز کل(ہفتہ)بر تک کروا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کریم شاہ کو ریس کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے اور مزید معلومات کے لئے گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سکندر مرزا سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ ریسز کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ یہ میرا تھن ریسز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور گلگت بلتستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔









