لندن۔20ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور کیوئسٹ ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انگلینڈ کے 35 سالہ کیوئسٹ جڈ ٹرمپ نے مردوں کے مقابلوں کے ٹاپ 16را ئونڈ میں چین کے حریف کیوئسٹ فین ژینگی کو ہرا کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ …
ٹاپ سیڈڈجڈ ٹرمپ انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل
لندن۔20ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور کیوئسٹ ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
انگلینڈ کے 35 سالہ کیوئسٹ جڈ ٹرمپ نے مردوں کے مقابلوں کے ٹاپ 16را ئونڈ میں چین کے حریف کیوئسٹ فین ژینگی کو ہرا کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے برینٹ ووڈ سنوکر سینٹر میں جاری ہے۔
ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں انگلینڈ کے نامور کیوئسٹ ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے حریف کیوئسٹ فین ژینگی کو 2 کے مقابلے میں 4 فریم سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ چین کے حریف کیوئسٹ وو ییز سے ہوگا









