فیڈرل فٹ بال لیگ میں رائزنگ سٹار کلب اور لیگیسی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ 26 ستمبر کو ہوگا

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام فیڈرل فٹ بال لیگ میں رائزنگ اسٹار کلب اور لیگیسی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ 26 ستمبر کو جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائےگا۔ آرگنائزنگ سیکرٹری ولید خان نیازی نے بتایا کہ لیگ میں وفاقی دارالحکومت کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور …

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام فیڈرل فٹ بال لیگ میں رائزنگ اسٹار کلب اور لیگیسی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ 26 ستمبر کو جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائےگا۔

آرگنائزنگ سیکرٹری ولید خان نیازی نے بتایا کہ لیگ میں وفاقی دارالحکومت کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں پری کوارٹر فائنل مقابلوں کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ یہ لیگ دو ماہ تک جاری رہے گی اور لیگ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔