جدہ۔27ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے کوسٹ گارڈز نے سمندر میں آبی سکوٹرسے گرنے والے نوجوان کو بحفاظت ہسپتال منتقل کردیا۔سبق نیوز کے مطابق جدہ کورنیش پر موجود سمندری تفریح گاہ میں ایک نوجوان واٹربائیک سے گرگیا جس کی اطلاع ملتے ہی قریب ترین کوسٹ گارڈز کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پیراکی سے ناواقف اس شہری کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ کوسٹ گارڈ زکے طبی یونٹ نے …
سعودی کوسٹ گارڈز نے آبی سکوٹر سے سمندر میں گرنے والے نوجوان کو بحفاظت ہسپتال منتقل کردیا

مزید خبریں
جدہ۔27ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے کوسٹ گارڈز نے سمندر میں آبی سکوٹرسے گرنے والے نوجوان کو بحفاظت ہسپتال منتقل کردیا۔سبق نیوز کے مطابق جدہ کورنیش پر موجود سمندری تفریح گاہ میں ایک نوجوان واٹربائیک سے گرگیا جس کی اطلاع ملتے ہی قریب ترین کوسٹ گارڈز کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پیراکی سے ناواقف اس شہری کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
کوسٹ گارڈ زکے طبی یونٹ نے نوجوان کا معائنہ کیا بعدازاں اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت قدرے بہتر بتائی جارہی ہے۔اس ضمن میں کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ تفریح کے لیے آنے والے سمندری سلامتی کے ضوابط پر سختی سے عمل کریں، کشتی یا آبی سکوٹر میں سوار ہونے سے قبل حفاظتی جیکٹ ضرور استعمال کریں اور کشتی رانی کے مقررہ اصولوں کے مطابق بچوں کا خاص خیال رکھیں ۔
واضح رہے کہ سمندری امدادی رابطے کے لیے مکہ اور مشرقی ریجن میں 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے لیے 994 ٹول فری نمبر مخصوص ہیں جن پر کسی بھی ہنگامی صورت میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔








