اقوام متحدہ۔27ستمبر (اے پی پی):فلسطین کے صدر محمود عباس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مغربی کنارے اور غزہ میں خونریزی روکنے کے لیے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کردے۔ انہوں نے یہ مطالبہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کیا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا مسلسل اسرائیل کو جنگی ہتھیار بھی فراہم کر رہا ہے جنہیں …
عالمی برادری اسرائیل کواسلحہ کی فراہمی بند کرے، فلسطینی صدر محمود عباس
اقوام متحدہ۔27ستمبر (اے پی پی):فلسطین کے صدر محمود عباس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مغربی کنارے اور غزہ میں خونریزی روکنے کے لیے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کردے۔ انہوں نے یہ مطالبہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کیا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا مسلسل اسرائیل کو جنگی ہتھیار بھی فراہم کر رہا ہے جنہیں وہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے قتل کے اس گھناؤنے جرم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکی جائے کیونکہ اسرائیل کے اس پاگل پن کو کسی صورت جاری نہیں رہنا چاہیے۔
فلسطینی صدر نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا ہے اور جتنا خون بہہ رہا ہے اس کی ذمہ دار بین الاقوامی برادری ہے جو اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرتی ہے اور اس کی سرپرستی کرتی ہے ۔ ایسا اسلحہ جو تباہ کن اور ہلاکت انگیز ہے۔ اس اسلحے کے استعمال سے ہزاروں معصوم شہری، بچےاور خواتین قتل کیے جا چکے ہیں اور مزید قتل کرنے کے لیے اس اسلحے کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا یہ اقدام اسرائیل کی جارحیت کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔ اسرائیل قطعاً یہ حق نہیں رکھتا کہ وہ یہاں اقوامِ متحدہ کا رکن ہو۔ واضح رہے کہ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 41ہزار534 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔









