گال۔29ستمبر (اے پی پی):سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 154 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا ، گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 360 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، گلین فلپس 78 ، مچل سینٹنر 67 اور ٹام بلنڈل 60 رنز …
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 154 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا

مزید خبریں
گال۔29ستمبر (اے پی پی):سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 154 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا ، گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 360 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، گلین فلپس 78 ، مچل سینٹنر 67 اور ٹام بلنڈل 60 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
سری لنکا کی جانب سے نشان پیرس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔پرابتھ جے سوریا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، کمندو مینڈس کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا ۔واضح رہے کہ نیوزی کی ٹیم سری لنکا کی پہلی اننگز 602 رنز کے جواب میں 88 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔








