لندن۔30ستمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے دی، یہ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی لیگ میں تیسری فتح ہے۔ برینن جانسن ،ڈیجان کلوسیوسکی اورڈومینک سولانکے نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم ٹوٹنہم ہاٹ پور کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر، انگلینڈ میں کھیلے گئے میچ …
انگلش پریمیئر لیگ،ٹوٹنہم ہاٹ پور نے مانچسٹر یونائیٹڈکو 0-3 سے ہرا دیا

مزید خبریں
لندن۔30ستمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے دی، یہ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی لیگ میں تیسری فتح ہے۔ برینن جانسن ،ڈیجان کلوسیوسکی اورڈومینک سولانکے نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم ٹوٹنہم ہاٹ پور کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔
اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر، انگلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ کےآغاز سے ہی ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ پر حاوی ہوئی اور اس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کر دیئے۔ برینن جانسن نے میچ کے تیسرے منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم ٹوٹنہم ہاٹ پور کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی، جو میچ کے ہاف تک برقرار رہی۔ یوں میں کے پہلے ہاف پر ہی ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف کے آغاسے ہی ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم نے اپنی عمدہ کھیل کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کو بے بس رکھا۔ٹوٹنہم ہاٹ پور کے ڈیجان کلوسیوسکی نے 47 ویں منٹ میں ایک گول کرکے مقابلہ 0-2 کر دیا کے بعد 77 ویں منٹ پر ڈومینک سولانکے نے ایک اور گو ل کر کے 0-3کر دیا ،جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا، اور ٹوٹنہم ہاٹ پور نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ میں 0-3 گول سے ہرا دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم 10پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔\








