فیڈرل فٹ بال لیگ کا دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ کرن کلب اور القائم کلب کی ٹیموں کے درمیان منگل کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام فیڈرل فٹ بال لیگ کا دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ کرن کلب اور القائم کلب کی ٹیموں کے درمیان (کل) منگل کو جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ آرگنائزنگ سیکرٹری ولید خان نیازی نے بتایا کہ لیگ میں وفاقی دارالحکومت کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں جن کو 8 گروپوں میں تقسیم …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام فیڈرل فٹ بال لیگ کا دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ کرن کلب اور القائم کلب کی ٹیموں کے درمیان (کل) منگل کو جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

آرگنائزنگ سیکرٹری ولید خان نیازی نے بتایا کہ لیگ میں وفاقی دارالحکومت کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں جن کو 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں پری کوارٹر فائنل مقابلوں کے لئے کوالیفائی کیا۔ پری کوارٹرفائنل مرحلہ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ لیگ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔