پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ،ٹکٹوں کی فروخت کاشیڈول جاری کردیاگیا

ملتان۔ 30 ستمبر (اے پی پی):پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ٹکٹ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام پانچ بجے سے آن لائن فروخت ہوں گے جبکہ شائقین 4اکتوبر صبح 9بجے کے بعد سے مختلف آئوٹ لیٹس سے بھی ٹکٹ خرید سکیں گے ۔ میچ کے مقامات پرباکس آفسز ٹیسٹ میچوں سے ایک دن پہلے قائم کردیئے جائیں گے ۔ملتان میں دونوں ٹیسٹ …

ملتان۔ 30 ستمبر (اے پی پی):پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ٹکٹ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام پانچ بجے سے آن لائن فروخت ہوں گے جبکہ شائقین 4اکتوبر صبح 9بجے کے بعد سے مختلف آئوٹ لیٹس سے بھی ٹکٹ خرید سکیں گے ۔

میچ کے مقامات پرباکس آفسز ٹیسٹ میچوں سے ایک دن پہلے قائم کردیئے جائیں گے ۔ملتان میں دونوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے روز جنرل انکلیوژرمیں داخلہ مفت ہوگا جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن پریمیئم انکلوژرز میں بھی داخلہ مفت ہوگا ۔پہلے ٹیسٹ میچ میں 2,3اور4اکتوبر تک جنرل انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت پچاس روپے ہوگی جبکہ شائقین حنیف محمداورمشتاق احمد انکلوژرز کے ٹکٹ پانچویں اورآخری روز 100روپے میں خرید سکیں گے ۔

وی آئی پی انکلوژراورپی سی بی گیلری کے ٹکٹ پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے چاردنوں میں بالترتیب 300سوروپے اور2ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے ۔