انگلش پریمیئر لیگ،بورن ماؤتھ نے ساؤتھمپٹن کو1-3 گول سے ہرا دیا

لندن۔1اکتوبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں بورن ماؤتھ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ساؤتھمپٹن کو شکست دے دی، یہ بورن ماؤتھ کی لیگ میں دوسری فتح ہے۔ ایونیلسن،ڈینگو اواتارا اورانٹونی سیمینیو نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم بورن مائوتھ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سائوتھمپٹن کی جانب سے واحد گول ٹیلر ہاروڈ بیلس نے سکور کیا۔پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں …

لندن۔1اکتوبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں بورن ماؤتھ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ساؤتھمپٹن کو شکست دے دی، یہ بورن ماؤتھ کی لیگ میں دوسری فتح ہے۔ ایونیلسن،ڈینگو اواتارا اورانٹونی سیمینیو نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم بورن مائوتھ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سائوتھمپٹن کی جانب سے واحد گول ٹیلر ہاروڈ بیلس نے سکور کیا۔پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ، انگلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں بورن مائوتھ اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ کےآغاز سے ہی بورن مائوتھ کی ٹیم حریف سائوتھمپٹن پر حاوی ہوگئی اور اس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کر دیئے۔

ایونیلسن نے میچ کے 17ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم بورن مائوتھ کو سائوتھمپٹن کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی، جس کے ٹھیک 15 منٹ بعد میچ کے 32 ویں منٹ پر ڈینگو اواتارا نے ایک گول کر کے 0-2 کر دیا۔انٹونی سیمینیو نے 7 منٹ بعد میچ کے 39 ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو بڑھاتے ہوئے 0-3 کر دیا جومیچ کے ہاف تک برقرار رہی۔ یوں میچ کے پہلے ہاف پر ہی بورن مائوتھ کی ٹیم کو سائوتھمپٹن کے خلاف 0-3 گول کی برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف کے آغاپر سائوتھمپٹن کی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور سائوتھمپٹن کے ٹیلر ہاروڈ بیلس نے میچ کے 51 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 1-3 کر دیا ،جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا، اور بورن مائوتھ نے سائوتھمپٹن کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ یہ بورن مائوتھ کی ای پی ایل میں دوسری کامیابی ہے