فیڈرل فٹ بال لیگ میں اسلام آباد اکیڈمی نے فرینڈز کلب کو 1-4 گول سے ہرا دیا

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری فیڈرل فٹ بال لیگ میں اسلام آباد اکیڈمی نے فرینڈز کلب کو 1-4 گول سے ہرا دیا۔ اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی عرفان خان نیازی، اسلام آباد فٹ بال اکیڈمی کے نائب صدر سرفراز احمد کاکا، فالکن کلب کے سیکرٹری عبد الوحید کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری فیڈرل فٹ بال لیگ میں اسلام آباد اکیڈمی نے فرینڈز کلب کو 1-4 گول سے ہرا دیا۔ اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی عرفان خان نیازی، اسلام آباد فٹ بال اکیڈمی کے نائب صدر سرفراز احمد کاکا، فالکن کلب کے سیکرٹری عبد الوحید کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک اسلام آباد اکیڈمی کو فرینڈز کلب کے خلاف دو گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں فرینڈز کلب نے ایک گول اور اسلام آباد اکیڈمی نے مزید دو گول کرکے میچ 1۔4 گول سے جیت لیا۔

فرینڈز کلب کے کھلاڑیوں نے مزید مارجن کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سلمان نے دو گول، مطیع اور مبین احمد نے ایک، ایک گول کیا جبکہ فرینڈز کلب کی طرف سے واحد گول وجاہت نے کیا۔فیڈرل فٹ بال لیگ میں (کل)بدھ کو دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ کرن کلب کا مقابلہ القائم کلب سے ہوگا۔

مزید خبریں