اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو69.28ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.60فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو67.52ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل …
ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں اضافہ
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو69.28ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.60فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو67.52ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اگست میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 32.40ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 36.87ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 30.10ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو439.36ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں فٹ بالز کی برآمدات سے ملک کو38.40ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 38.090ملین ڈالرتھا،
اسی طرح مالی سال کے پہلے دوماہ میں دستانوں کی برآمدات سے ملک کو12.021ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11.29ملین ڈالر تھا،کھیلوں کے دیگرسامان کی برآمدات کاحجم 18.79ملین ڈالررہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18.135ملین ڈالرتھا۔









