اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 690.39 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 81804.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 435 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،242 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،139 کی قیمتوں میں کمی اور 54 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 235.33 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 26011.31 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 2050.34 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 126801.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.255 ارب روپے کا لین دین ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 359.08 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 17.160 ارب روپے تھی،گزشتہ روز فوجی سیمنٹ کے 29125856 حصص، حب پاورکمپنی کے 19621123 حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 19051954 حصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم بڑھ کر38.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔