بھارت نے بنگلہ دیش کو کانپور ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی

کانپور۔1اکتوبر (اے پی پی):بھارت نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے، میزبان ٹیم نے 95 رنز کا آسان ہدف دوسری اننگز میں 17.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، یشاسوی جیسوال کو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی اور روی چندرن ایشون کو شاندار …

کانپور۔1اکتوبر (اے پی پی):بھارت نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے، میزبان ٹیم نے 95 رنز کا آسان ہدف دوسری اننگز میں 17.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، یشاسوی جیسوال کو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی اور روی چندرن ایشون کو شاندار آل رائونڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ منگل کو گرین پارک کانپور سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 26 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 26 رنز درکار تھے، شادمان اسلام 7 اور مومن الحق صفر پر کریز پر موجود تھے۔

بھارتی بائولرز کی بہترین کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیشی بیٹرز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔ مشفیق الرحیم نے 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر آنے والے بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ بھارتی بائولرز جسپریت بمرا ، روی چندرن ایشون اور رویندرا جدیجا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ آککاش دیپ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بھارت نے بنگلہ دیش کا 95 رنز کا آسان ہدف 17.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، یشاسوی جیسوال نے 45 بالوں پر 51 رنز کی بہترین اننگز کھیلی جبکہ ویرات کوہلی 29 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ اس فتح کے بعد بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کردیا ہے۔

 

مزید خبریں