بیجنگ ۔2اکتوبر (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور چار مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح نائومی اوساکا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ کے دوران فٹنس مسائل …
کوکوگف چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

مزید خبریں
بیجنگ ۔2اکتوبر (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور چار مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح نائومی اوساکا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکیں اور میچ سے دستبردار ہوگئیں۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 19 سالہ امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف کا مقابلہ جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور چار مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح نائومی اوساکا سے تھا جس کا پہلا سیٹ نائومی اوساکا نے 3-6 جیتا تاہم دوسرے سیٹ میں کوکوگف نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے 4-6 سے کامیابی حاصل کی لیکن نائومی اوساکا فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکیں اور میچ سے دستبردار ہوگئیں اور کوکوگف نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں کوکوگف کا مقابلہ یوکرین کی حریف کھلاری یولیا سے ہوگا۔








