متحدہ عرب امارات کا لبنان کی خطرناک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

ابو ظہبی۔2اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے لبنان کی خطرناک صورتحال اور علاقائی استحکام پر اس کے پڑنے والے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نےگزشتہ روز جاری بیان میں لبنان کے اتحاد، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے بارے میں اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا اور اس مشکل وقت میں لبنان کے عوام کے لیے …

ابو ظہبی۔2اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے لبنان کی خطرناک صورتحال اور علاقائی استحکام پر اس کے پڑنے والے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نےگزشتہ روز جاری بیان میں لبنان کے اتحاد، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے بارے میں اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا اور اس مشکل وقت میں لبنان کے عوام کے لیے مستقل حمایت پر زور دیا۔

بیان میں کشیدگی میں اضافے اور مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے مطابق شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

مزید خبریں