ملتان۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی قیادت میں برطانوی کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح لندن سے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی،انگلش ٹیم کو سخت سیکورٹی حصار میں نجی …
انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی

مزید خبریں
ملتان۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی قیادت میں برطانوی کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح لندن سے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی،انگلش ٹیم کو سخت سیکورٹی حصار میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا،جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
دو روز آرام کے بعد انگلش ٹیم چار اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ 7اکتوبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 15 اکتوبر سےشروع ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔








