
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام فیڈرل فٹ بال لیگ کا تیسرا پری کوارٹر فائنل میچ مڈفیلڈ کلب اور ہائی لینڈر کلب کی ٹیموں کے درمیان (کل) جمعرات کو جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
آرگنائزنگ سیکرٹری ولید خان نیازی نے بتایا کہ لیگ میں وفاقی دارالحکومت کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں جن کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل مقابلوں کے لئے کوالیفائی کیا۔
پری کوارٹر فائنل مرحلہ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور لیگ کے اختتام پرکامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔