نئی دہلی۔2اکتوبر (اے پی پی):بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں2 پائلٹ اور ایک انجینئر ہلاک ہو گیا۔ شنہوا نے پولیس عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ نئی دہلی کی ہیریٹیج ایوی ایشن سے تعلق رکھنے والے ہیلی کاپٹر نے بدھ کو ضلع پونے کے آکسفورڈ کاؤنٹی گالف کورس کے ہیلی پیڈ سے پرواز کی تاہم، یہ باودھن …
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں نجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ اور انجینئر ہلاک

مزید خبریں
نئی دہلی۔2اکتوبر (اے پی پی):بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں2 پائلٹ اور ایک انجینئر ہلاک ہو گیا۔
شنہوا نے پولیس عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ نئی دہلی کی ہیریٹیج ایوی ایشن سے تعلق رکھنے والے ہیلی کاپٹر نے بدھ کو ضلع پونے کے آکسفورڈ کاؤنٹی گالف کورس کے ہیلی پیڈ سے پرواز کی تاہم، یہ باودھن نامی علاقے میں ایک پہاڑی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 2 پائلٹ اور ایک انجینئر ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر ممبئی کے علاقے جوہو جا رہا تھا۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور فائر سروس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاکہ آگ پر قابو پا کر نعشوں کو نکالا جا سکے۔پولیس نے بتایا کہ علاقے میں شدید دھند ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ ہو سکتی ہے۔








