ملائیشیا کے وزیر اعظم کا دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کی بہتری کیلئے اہم ہے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ چیمبر سے جاری بیان کے مطابق عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کی بہتری کیلئے یہ دورہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں پاکستانی چاول، کپاس …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

چیمبر سے جاری بیان کے مطابق عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کی بہتری کیلئے یہ دورہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں پاکستانی چاول، کپاس اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی طلب بہت زیادہ ہے، حکومت ملائیشیا کیلئے اپنی برآمدات کو بہتر بنا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا سے پاکستانی درآمدات زیادہ ہیں، تجارتی خسارے میں کمی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے حصول کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، عالمی مارکیٹ میں طلب کے لحاظ سے برآمدی اشیاء کی تیاری ضروری ہے۔