لندن۔3اکتوبر (اے پی پی):لیور پول کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے جبکہ آرسنل کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے، لیورپول کی ٹیم کے اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد سب سے زیادہ 15 پوائنٹس ہیں، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آرسنل کی ٹیم …
انگلش پریمیئر لیگ ،لیورپول کی ٹیم15پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

مزید خبریں
لندن۔3اکتوبر (اے پی پی):لیور پول کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے جبکہ آرسنل کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے، لیورپول کی ٹیم کے اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد سب سے زیادہ 15 پوائنٹس ہیں، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آرسنل کی ٹیم کے بھی 14 ہی پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔
انگلش پریمیئر لیگ کے 33 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے ۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 6،6 میچز کھیلے لئے ہیں ۔لیور پول کی ٹیم 6 میچز کھیل چکی ہے اور اس کو 5 میچز میں فتح جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ سب سے زیادہ 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔
دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے بھی 6 میچز کھیل لئے ہیں جن میں وہ 4 میچ جیت چکی ہے اور اس کے دو میچز ڈرا ہوئے ہیں ،لیکن اس کو تاحال شکست نہیں ہوئی ،یہ ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔آرسنل کی ٹیم کے بھی 14 ہی پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے ۔
اسی طرح چیلسی اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے 13،13 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔فلہم اور نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیموں کے بھی 11،11 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ٹوٹنہام ہاٹ پور کے 10 پوائنٹس ہیں اور وہ آٹھویں نمبر پر ہے ،برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم کے بھی نو پوائنٹس ہیں اور وہ دسویں نمبر پر ہے۔
ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی،کرسٹل پیلس،سائوتھمپٹن اوروولور ہیمپٹن کی ٹیموں نے بھی ای پی ایل میں 6،6 میچز کھیل لئے ہیں تاہم وہ کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔








