اقوام متحدہ۔3اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے ملک میں داخلے پر پابندی کو اس کے وزیر خارجہ کا سیاسی بیان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی ادارے کے اسرائیل کے ساتھ رابطے جاری رہیں گے ۔اے پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کا اقوام متحدہ …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دینااسرائیل کی جانب سے عالمی ادارےپر ایک اور حملہ ہے، ترجمان

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔3اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے ملک میں داخلے پر پابندی کو اس کے وزیر خارجہ کا سیاسی بیان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی ادارے کے اسرائیل کے ساتھ رابطے جاری رہیں گے ۔اے پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کا اقوام متحدہ کے سربراہ کو ” نا پسندیدہ شخصیت ” تصور کرنا بھی اقوام متحدہ کے عملے پر ایک اور حملہ ہے ۔
اے پی کے مطابق اس سے پہلے، اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے گوٹیرس پر اسرائیل کے خلاف متعصب ہونے کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے حماس کے حملوں اور اس کے جنگجوؤں کی طرف سے کیے گئے تشدد کی کبھی مذمت نہیں کی۔
ترجمان دوجارک نے سختی سے ان کےبیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ گوٹریس نے بار بار دہشت گرد حملوں، جنسی تشدد کی کارروائیوں اور دیگر ہولناکیوں کی مذمت کی ہے جو ہم نے دیکھے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ اب بھی اسرائیل کے ساتھ آپریشنل اور دیگر سطحوں پر کام کرتا ہے۔








