فیڈرل فٹ بال لیگ کا چوتھا پری کوارٹر فائنل میچ لیگیسی کلب اور گلیڈی ایٹر کلب کی ٹیموں کے درمیان جمعہ کو کھیلا جائے گا،ولید خان نیازی

118
Federal Football League
Federal Football League

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام فیڈرل فٹ بال لیگ کا چوتھا پری کوارٹر فائنل میچ لیگیسی کلب اور گلیڈی ایٹر کلب کی ٹیموں کے درمیان کل( جمعہ کو )جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

آرگنائزنگ سیکرٹری ولید خان نیازی نے بتایا کہ لیگ میں وفاقی دارالحکومت کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں جن کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل مقابلوں کے لئے کوالیفائی کیا۔

پری کوارٹر فائنل مرحلہ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور لیگ کے اختتام پرکامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔