ملتان۔ 05 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان مضبوط اور اچھی ٹیم ہے،اسے آسان حریف تصور نہیں کر سکتے،انگلینڈ بیٹسمین جو روٹ:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایا ناز بیٹسمین جو روٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے،اس کے پاس اچھے بیٹسمین،بائولرز اور آلراؤنڈر ہیں،پاکستان کو ہوم گرائونڈ اور اپنی کنڈیشنز کا فائدہ ہو سکتاہے،پاکستان آسان حریف نہیں ہے،ہم اپنے پلان کے مطابق پاکستان کے خلاف کھیلنے کیلئے تیار …
پاکستان مضبوط اور اچھی ٹیم ہے،اسے آسان حریف تصور نہیں کر سکتے،انگلینڈ بیٹسمین جو روٹ

مزید خبریں
ملتان۔ 05 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان مضبوط اور اچھی ٹیم ہے،اسے آسان حریف تصور نہیں کر سکتے،انگلینڈ بیٹسمین جو روٹ:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایا ناز بیٹسمین جو روٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے،اس کے پاس اچھے بیٹسمین،بائولرز اور آلراؤنڈر ہیں،پاکستان کو ہوم گرائونڈ اور اپنی کنڈیشنز کا فائدہ ہو سکتاہے،پاکستان آسان حریف نہیں ہے،ہم اپنے پلان کے مطابق پاکستان کے خلاف کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے سلسلہ میں ہفتہ کو یہاں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
جو روٹ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہماری گزشتہ سیریز کی اچھی یادیں ہیں،ہماری ٹیم میں کچھ کھلاڑی ناتجربہ کار ہیں لیکن سب پرجوش ہیں، ہمارےکھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے اور اسکلز بھی موجود ہیں، وہ توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں۔انگلش بیٹر نے مزید کہا کہ فاسٹ بائولنگ اسکواڈ گزشتہ سیریز سے مختلف ہے،ہم اپنے پلان کے مطابق پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔پاکستان ٹیم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں میچ ونر ہوتے ہیں،پاکستان ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے،پاکستان آسان حریف نہیں ہے،پاکستان ٹیم کو اپنی کنڈیشنز کا فائدہ ہو سکتا ہے،پاکستانی کھلاڑیوں کا اسکل لیول ہے،کبھی غلط اندازہ نہیں لگایالیکن ہمیں اپنے کھیل پر فوکس کر کے اچھا کھیلنا ہے۔جو روٹ نے کہا کہ ہمارا فوکس اس پر نہیں ہے کہ ماضی میں کیا ہوا،ہمیں رنز کرنے ہیں اور پھر 20 وکٹیں حاصل کرنی ہیں۔پچ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی پچ نہیں دیکھی، ہو سکتا ہے کہ پچ بائولرز فرینڈلی ہو۔








