دبئی۔5اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ (کل) بروز اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، پاکستانی ٹیم فاطمہ ثناء کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ندا ڈار ، سعدیہ اقبال ، نشرہ سندھو، امیمہ سہیل شامل ہیں ، پاکستان ویمن نے پہلے میچ میں سری …
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ،روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

مزید خبریں
دبئی۔5اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ (کل) بروز اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، پاکستانی ٹیم فاطمہ ثناء کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ندا ڈار ، سعدیہ اقبال ، نشرہ سندھو، امیمہ سہیل شامل ہیں ، پاکستان ویمن نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی ،
بھارتی خواتین ٹیم کو ہرمنپریت کوہر لیڈ کریں گی اور انہیں سمرتی مندھانہ ، شفالی ورما کی خدمات حاصل ہیں ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہو گا ، روایتی حریفوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔








