وزیراعظم محمد نواز شریف نے انجینئر امیر مقام کو مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کا صدر ، مرتضیٰ جاوید عباسی کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت کے بعد انجینئر امیر مقام کو پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کا صدر اور مرتضیٰ جاوید عباسی کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیاہے ، صدرِ پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیراعظم محمدنواز شریف کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے سینیئر لیگی رہنماو¿ں کا اجلاس پیر کو وزیراعظم ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ وزیر اعظم آفس …

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت کے بعد انجینئر امیر مقام کو پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کا صدر اور مرتضیٰ جاوید عباسی کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیاہے ، صدرِ پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیراعظم محمدنواز شریف کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے سینیئر لیگی رہنماو¿ں کا اجلاس پیر کو وزیراعظم ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور لیگی رہنماو¿ں نے اِس موقع پر سابق صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا پیر صابر شاہ اور سابق جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک کی پارٹی کے لیے خدمات ، نظریاتی وابستگی اور کاوشوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply