آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ،بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ،بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی دبئی ۔6اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، بھارت ویمن نے 106 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل …

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ،بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی ۔6اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، بھارت ویمن نے 106 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، شفالی ورما نے 32 رنز بنائے ، اروندھتی ریڈی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے ساتویں میچ میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے ، ندا ڈار 28 ، منیبہ علی 17 ، سیدہ عروب شاہ 14 اور فاطمہ ثناء 13 رنز بنا کر نمایاں رہیں ، بھارت کی جانب سے اروندھتی ریڈی نے تین اور شریانکا پٹیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں بھارت ویمن نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، شفالی ورما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 32 رنز بنائے ، ہرمنپریت کوہر 29 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئیں جبکہ جمیما روڈریگز نے 23 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

 

مزید خبریں