آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں (کل) پنجہ آزمائی کریں گی

65
ICC Women's T20 World Cup
ICC Women's T20 World Cup

شارجہ۔7اکتوبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام یو اے ای میں جاری ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں (کل) منگل کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔یہ میگا ایونٹ کا دسواں میچ ہو گا جس میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔یہ میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ،شارجہ میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے ، جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ پاکستان کی ٹیم اپنا تیسرا میچ 11 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی ۔ میگا ٹورنامنٹ میں 20 میچز کے بعد پہلا سیمی فائنل میچ 17 اکتوبرکو دوسرا سیمی فائنل میچ 18 اکتوبر کو جبکہ فائنل میچ 20 اکتوبر کو شیڈول ہے ۔ میگا ایونٹ میں شامل10ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقا، سری لنکا ، بنگلہ دیش ،پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں۔